Iztirab

Iztirab

دلی ہوئی ہے ویراں سونے کھنڈر پڑے ہیں

دلی ہوئی ہے ویراں سونے کھنڈر پڑے ہیں 
ویران ہیں محلے سُنسان گھر پڑے ہیں 
جب دیکھتا ہوں ان کو تب تا کمر پڑے ہیں 
یہ بال میرے جی کہ پیچھے مگر پڑے ہیں 
عزت یہ پیادگی کی کم ہے کے گھوڑے والے 
گھوڑے سے دیکھتے ہی مُجھ کو اتر پڑے ہیں 
دیکھا تُو اس چمن میں باد خزاں کک ہاتھوں 
اکھڑے ہوئے زمیں سے کیا کیا شجر پڑے ہیں 
قریات ہند کا اب یہ رنگ ہے کے کوسوں 
جاوے کوئی جدھر کو اجڑے نگر پڑے ہیں 
رویا ہے اس چمن میں کون آ کہ اے صبَا جو 
ہر نخل گُل کہ نیچے لخت جگر پڑے ہیں 
بگڑا کیے ہیں ہم بھی اس نازنیں سے ہر دم 
کام اپنے رفتہ رفتہ یوہیں سنور پڑے ہیں 
ہیں جان و دِل کہ خواہاں کیا سر کہ بال اس کہ
جُو کچھ اِدھر پڑے ہیں اُور کچھ اُدھر پڑے ہیں 
مقتل میں یہ تماشا اس کہ نیا میں دیکھا 
ایدھر کو دھڑ پڑے ہیں اودھر کو سر پڑے ہیں 
بلبل کا باغباں سے کیا اب نشان پُوچھوں 
بیروں در چمن کہ یک مشت پر پڑے ہیں 
شبنم گلاب پاشی غنچے کی جلد اٹھا لا 
گُل بستر غشی پر سب بے خبر پڑے ہیں 
اے مصحفیؔ میں ان کو اب چھوڑتا ہوں کوئی 
وُہ بعد مدتوں کہ مری نظر پڑے ہیں 

غلام ہمدانی مصحفی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *