Iztirab

Iztirab

دل ستم زدہ بیتابیوں نے لوٹ لیا

دِل ستم زدہ بیتابیوں نے لوٹ لیا 
ہمارے قبلہ کو وہابیوں نے لوٹ لیا 
کہانی ایک سنائی جُو ہیر رانجھا کی 
تُو اہل درد کو پنجابیوں نے لوٹ لیا 
یہ موج لالہ خود رو نسیم سے بولے 
کے کوہ و دشت کو سیرابیوں نے لوٹ لیا 
صبا قبیلۂ لیلیٰ میں اڑ گئی یہ خبر 
کے ناقہ نجد کہ اعرابیوں نے لوٹ لیا 
کسی طرح سے نہیں نیند آتی انشاؔ کو 
.اِسی خیال میں بے خوابیوں نے لوٹ لیا

انشا اللہ خان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *