Iztirab

Iztirab

دل میں اور تُو کیا رکھا ہے

دل میں اور تُو کیا رکھا ہے 
تیرا درد چھپا رکھا ہے 
اتنے دکھوں کی تیز ہوا میں 
دل کا دیپ جلا رکھا ہے 
دھوپ سے چہروں نے دنیا میں 
کیا اندھیر مچا رکھا ہے 
اِس نگری کہ کچھ لوگوں نے 
دُکھ کا نام دُوا رکھا ہے 
وعدۂ یار کیِ بات نہ چھیڑو 
یہ دھوکا بھی کھا رکھا ہے 
بھول بھی جاؤ بیتی باتیں 
اِن باتوں میں کیا رکھا ہے 
چپ چپ کیوں رہتے ہو ناصرؔ 
.یہ کیا روگ لگا رکھا ہے 

ناصر کاظمی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *