Iztirab

Iztirab

دل میں رہ جاتے ہیں سب لوگ بھلانے والے

دل میں رہ جاتے ہیں سب لوگ بھلانے والے
ہم ہیں ہر حال میں رشتوں کو نبھانے والے
ہم نے تا عمر تجھے من میں بسائے رکھا
رنج تو اور بھی تھے دل سے لگانے والے
کیا کوئی رنگ ہے جو مجھ کو مکمل کر دے
میری تصویر کو رنگوں سے سجانے والے
ایسا لگتا تھا مجھے کھو کے بدل جائے گا
آج بھی اس کے ہیں انداز پرانے والے
میری پہچان تو دنیا میں تھی تجھ سے لیکن
اب نئے ڈھنگ سے جانیں گے زمانے والے
مجھ کو جانا ہے کسی اور ہی منزل کی طرف
اب مجھے یاد نہ کر چھوڑ کے جانے والے
میں نےاس واسطے اس آگ کو بجھنے نہ دیا
.میرے اپنے تھے مجھے زندہ جلانے والے

عاصمہ فراز

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *