Iztirab

Iztirab

دل نہیں پہلو میں درد دل نہیں

دل نہیں پہلو میں درد دل نہیں
آہ اب جینے کا کچھ حاصل نہیں
سرد ہے ہنگامہ بزم جہاں
میں نہیں تو گرمی محفل نہیں
آرزو جب تھی ہزاروں تھے حریف
اب کوئی بھی غم گسار دل نہیں
اے نگاہ شوق تو دھوکا نہ دے
وہ تو ہے حد نظر ساحل نہیں
رازؔ مل جاتی ہے فکروں سے نجات
شاعری کا اور کچھ حاصل نہیں

راز چاندپوری

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *