Iztirab

Iztirab

دم غنیمت ہے کے وقت خوش دِلی ملتا نہیں

دم غنیمت ہے کے وقت خوش دِلی ملتا نہیں 
یہ سماں یہ چین دُنیا میں کبھی ملتا نہیں 
دیکھیو نفرت کے میرا نام گر لیوے کوئی 
رُوبرو اس کہ تُو پھر وُہ اس سے بھی ملتا نہیں 
کیا کروں نا سازیٔ طالع کا میں شکوہ کے آہ 
جس کو جی چاہے ہے میرا اس کا جی ملتا نہیں 
کھو کہ مُجھ کو ہاتھ سے سنتے ہو پچھتاؤ گے تم 
مانو کہنا بھی کے مُجھ سا آدمی ملتا نہیں 
کس طرف جاتا رہا کیا جانے وُہ وحشی مزاج 
ڈھونڈتے پھرتے ہیں ہم اُور مصحفیؔ ملتا نہیں 

غلام ہمدانی مصحفی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *