Iztirab

Iztirab

دوری

دور ہی دور رہی ، بس مُجھ سے 
پاس وہ مرے ، آ نہ سکی تھی 
لیکن اس کو چاہ تھی میری 
وہ یہ بھید چھپا نہ سکی تھی 
اب وہ کہاں ہے ، اور کیسی ہے 
یہ تُو کوئی بتا نہ سکے گا 
پر کوئی اس کی نظروں کو 
مرے دل سے مٹا نہ سکے گا 
اب وہ خواب میں دلہن بن کر 
مرے پاس چلی آتی ہے 
میں اِس کو تکتا رہتا ہوں 
.لیکن وہ رُوتی جاتی ہے 

منیر نیازی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *