Iztirab

Iztirab

دِل کو یہ اضطرار کیسا ہے

دِل کو یہ اضطرار کیسا ہے 
دیکھیو بے قرار کیسا ہے 
ایک بُوسہ بھی دے نہیں سکتا 
مُجھ کو پیارے تُو یار کیسا ہے 
کشتۂ تیغ ناز کیا جانے 
خنجر آب دار کیسا ہے 
ہر گھڑی گالیاں ہی دیتے ہو 
جان میری یہ پیار کیسا ہے 
مے نہیں پی تُو کیوں چھپاتے ہو 
انکھڑیوں میں خمار کیسا ہے 
اُور تُو ہیں ہی یہ تُو کہہ بارے 
.مصحفیؔ دُوست دار کیسا ہے 

مصحفی غلام ہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *