Iztirab

Iztirab

دِل یار کی گلی میں کر آرام رہ گیا

دِل یار کی گلی میں کر آرام رہ گیا 
پایا جہاں فقیر نے بسرام رہ گیا 
کس کس نے اِس کہ عشق میں مارا نہ دم ولے 
سب چل بسے مگر وُہ دِل آرام رہ گیا 
جس کام کو جہاں میں تُو آیا تھا اے نظیرؔ 
.خانہ خراب تُجھ سے وہی کام رہ گیا

نظیر اکبر آبادی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *