Iztirab

Iztirab

دکن

جہاں فرد اپنی جگہ انجمن ہے 
جہاں ہر کلی اک مہکتا چمن ہے 

جہاں کی زمیں رشک چرخ کہن ہے 
جہاں شوخیاں ہیں ادا ہے پھبن ہے 

جہاں سادگی میں بھی اک بانکپن ہے 
جہاں رقص فرما ہوا موجزن ہے 

جہاں شعریت ہے جہاں قدر فن ہے 
جہاں علم و فن کے لیے اک لگن ہے 

جہاں حیرت و زور کا بھی وطن ہے 
جہاں انجمن واقعی انجمن ہے 

جو سچ پوچھتے ہو سحرؔ تو وہ خطہ 
دکن ہے دکن ہے دکن ہے دکن ہے 

کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *