Iztirab

Iztirab

دین و دنیا کی تباہی کی طرف جاتے ہو تم

دین و دنیا کی تباہی کی طرف جاتے ہو تم 
روح تاج الدین بابا پر ستم ڈھاتے ہو تم 
پھول فوٹو پر چڑھانا سر جھکانا پوجنا 
اور جس دل میں ہیں بابا اس سے ٹکراتے ہو تم 
پرچۂ قرطاس کی نسبت کا اتنا احترام 
آدمی کی نسبتوں پر غور فرماتے ہو تم 
اولیا اللہ سے لازم نہیں بغض و عناد 
کیوں خدا کے وہ میں نام لکھواتے ہو تم 
جس کو بابا کے خلیفہ نے خلافت کی عطا 
فرق مستخلف سے مستخلف میں کیا پاتے ہو تم 

ذہین شاہ تاجی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *