Iztirab

Iztirab

رنگ دو نا جیون کے کچھ پل

رنگ دو نا جیون کے کچھ پل
پریم چبھن سے میں الجھن میں
امرت رس ہو کر تم برسو
اترو ایک کرن بن من میں
پھر یہ شیش محل ہو جھلمل
رنگ دو نا جیون کے کچھ پل
چنچل من تو چاہ سے پاگل
کون کرے یہ راہیں روشن
برہا کی اگنی تم ہی بھر دو
کر دو من میں چتائیں روشن
جیون میں پھر کر دو ہلچل
رنگ دو نا جیون کے کچھ پل
مسعود حسین خان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *