Iztirab

Iztirab

زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تُو کیا

زندہ رہیں تو کیا ہے ، جو مر جائیں ہم تُو کیا 
دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تُو کیا 
ہستی ہی اپنی کیا ہے ، زمانے کہ سامنے 
اک خواب ہیں جہاں میں بکھر جائیں ہم تُو کیا 
اب کون منتظر ہے ، ہمارے لیے وہاں 
شام آ گئی ہے لوٹ کہ گھر جائیں ہم تُو کیا 
دل کی خلش تُو ساتھ رہے گی تمام عمر 
.دریائے غم کہ پار اتر جائیں ہم تو کیا 

منیر نیازی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *