Iztirab

Iztirab

ستم کوئی نیا ایجاد کرنا

ستم کوئی نیا ایجاد کرنا
تو مجھ کو بھی مری جاں یاد کرنا
قیامت ہے دل نالاں قیامت
ترا رہ رہ کے یہ فریاد کرنا
چلو اب لطف ہی کو آزماؤ
تمہیں آتا نہیں بیداد کرنا
اسیر زلف ہے محرومؔ ان کا
جنہیں آتا نہیں آزاد کرنا

تلوک چند محروم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *