Iztirab

Iztirab

سخن میں کامرانی کر رہا ہوں

سخن میں کامرانی کر رہا ہوں 
ضعیفی میں جوانی کر رہا ہوں 
غرور نقش اَول پیش کیا جائے 
میں کار نقش ثانی کر رہا ہوں 
نہ سمجھے گا کوئی مُجھ کو پیمبر 
عبث دعوائے ثانی کر رہا ہوں 
اَجل تُو ہی سبک کر مُجھ کو آ کر 
دلوں پر میں گرانی کر رہا ہوں 
دِل معشوق پتھر ہے تُو ہووے 
میں اس کو پانی پانی کر رہا ہوں 
تصور ہے کہاں مُجھ پاس ترا 
میں خود باتیں زبانی کر رہا ہوں 
نہیں پاس اس کہ بیٹھا بے سبب میں 
گلوں کی پاسبانی کر رہا ہوں 
کبھی تُو بھی تُو میرے خواب میں آ 
میں تری یاد جانی کر رہا ہوں 
فرشتے کا گزر اس تک نہیں ہے 
میں آپھی بد گمانی کر رہا ہوں 
نہیں اے مصحفیؔ فہمیدہ کوئی 
عبث جادو بیانی کر رہا ہوں 

غلام ہمدانی مصحفی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *