Iztirab

Iztirab

شام غم اس کے ہم رکاب نہیں

شام غم اس کے ہم رکاب نہیں
ساغر مے ہے آفتاب نہیں
مانع دید شوق بے حد ہے
اس سے بڑھ کر کوئی حجاب نہیں
جو قیامت نہ ہو جوانی کیا
یا قیامت ہے یا شباب نہیں
اک یہی ہے حقیقت ثابت
بزم ہستی خیال و خواب نہیں
موت کتنی ہی شاندار سہی
زندگی کا مگر جواب نہیں
وجدؔ شاہد ہے رونق عالم
ہر جنوں خانماں خراب نہیں
سکندر علی وجد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *