Iztirab

Iztirab

شری لال بہادر شاستری وزیراعظم ہند

اے بہادر‌ لال اے بھارت سپوت
تو تھا امن و آشتی کا پاسدار
امن کی خاطر گیا تھا تاشقند
تو نے کر دی جان بھی اس پر نثار
امن و صلح و جنگ میں یکتا تھا تو
بھارتی تہذیب کا آئینہ دار
پیکر عجز و خلوص و سادگی
تو تھا تہذیب و تمدن کا نکھار
تو نے یک جہتی عطا کی قوم کو
ایکتا کا دان بھارت کو دیا
سر ہوا اونچا ہمارا ہر جگہ
تو نے وہ سمان بھارت کو دیا
عزم تیرا آہنی دیوار تھا
سالمیت ملک کی تھی تیری جان
شان ملک و قوم تھی پیش نظر
تجھ کو اپنی جان سے بڑھ کر تھی آن
ہو گئی گل شمع دے کر روشنی
طاقتیں امن و اماں کی ڈٹ گئیں
زندگی کے ساتھ وابستہ ہے موت
یہ حقیقت ہے مگر کتنی عجیب
ہم کو یہ احساس ہوتا ہی نہیں
زندگی سے موت ہے اتنی قریب
ظلمت شب سے سحر کی دل کشی
یاس سے امید کا روشن ہے نام
موت کے روکے بھی رک سکتا نہیں
زندگی کا کارواں تیز گام
ہند ہے اس قافلے کا رہنما
کارواں سالار میر کارواں
امن عالم کا علمبردار ہے
امن پرور صلح جو ہندوستاں

طالب چکوالی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *