عجب اعجاز ہے تیری نظر کا کہ ہم بھولے ہیں رستہ اپنے گھر کا سحر آئی تو یاد آئے وہ تارے پتہ جن سے ملا ہم کو سحر کا چلے ہو چھوڑ کر پہلے قدم پر چلے تھے ساتھ دینے عمر بھر کا بہاریں آ گئیں جب آپ آئے دعاؤں نے بھی منہ دیکھا اثر کا حقیقت کیا فریب آگہی ہے نظر بھی ایک دھوکا ہے نظر کا عدم سے بھی پرے تھی اپنی منزل سفر انجام تھا اپنے سفر کا مری آنکھیں ہوئیں نمناک واصفؔ خیال آیا کسی کی چشم تر کا