Iztirab

Iztirab

عورت

جوہر مرد عياں ہوتا ہے ، بے منت غير 
غير کہ ہاتھ ميں ہے ، جوہر عورت کی نمود 
راز ہے اس کہ تپ غم کا يہی نکتہ شوق 
آتشيں لذت تخليق سے ہے ، اس کا وجود 
کھلتے جاتے ہيں ، اسی آگ سے اسرار حيات 
گرم اسی آگ سے ہے معرکہ بود و نبود 
ميں بھی مظلومی نسواں سے ہوں غم ناک بہت 
.نہيں ممکن مگر اس عقدہ مشکل کی کشود

علامہ محمد اقبال 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *