Iztirab

Iztirab

غم ہے یا خوشی ہے تُو

غم ہے یا خوشی ہے تُو 
میری زندگی ہے تُو 
آفتوں کہ دور میں 
چین کی گھڑی ہے تُو 
میری رات کا چراغ 
میری نیند بھی ہے تُو 
میں خزاں کی شام ہوں 
رُت بہار کی ہے تُو 
دوستوں کہ درمیاں 
وجہ دُوستی ہے تُو 
میری ساری عمر میں 
ایک ہی کمی ہے تُو 
میں تو وہ نہیں رہا 
ہاں مگر وہی ہے تُو 
ناصرؔ اس دیار میں 
کتنا اجنبی ہے تُو

ناصر کاظمی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *