Iztirab

Iztirab

فاصلے

اب وُہ آنکھوں کہ شگوفے ہیں نہ چہروں کہ گلاب 
ایک منحوس اداسی ہے کے مٹتی ہی نہیں 
اتنی بے رنگ ہیں اب رنگ کی خوگر آنکھیں 
جیسے اس شہر تمنا سے کوئی ربط نہ تھا 
جیسے دیکھا تھا سراب 
دیکھ لیتا ہوں اگر کوئی شناسا چہرہ 
ایک لمحے کو اسے دیکھ کہ رک جاتا ہوں 
سوچتا ہوں کے بڑھوں اُور کوئی بات کروں 
اس سے تجدید ملاقات کروں 
لیکن اِس شخص کی مانوس گریزاں نظریں 
مُجھ کو احساس دلاتی ہیں کے اب اس کہ لیے 
میں بھی انجان ہوں  اِک عام تماشائی ہوں 
.راہ چلتے ہوئے ان دوسرے لوگوں کی طرح

امجد اسلام امجد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *