Iztirab

Iztirab

فراق نبی میں جب آنسو بہائے

فراق نبی میں جب آنسو بہائے
ستارے بہت دیر تک مسکرائے
محمد کا اعزاز اللہ اکبر
خدا اور بندے کے خود ناز اٹھائے
مرا دل ہے منسوب یاد نبی سے
شب غم سے کہہ دو کہیں اور جائے
شکن در شکن وہ محمد کے گیسو
محیط دو عالم وہ رحمت کے سائے
نظر میں بسی ہے بہار مدینہ
خزاں آ کے اب مجھ سے نظریں ملائے
خوشا حسن اخلاق شاہ مدینہ
جو کافر تھے شرما کے ایمان لائے
خمار اس کا بخت رسا اللہ اللہ
مدینے پہنچ کر جو واپس نہ آئے
خمار بارہبنکوی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *