Iztirab

Iztirab

قیدیوں میں نہ کرے ذکر گلستاں کوئی

قیدیوں میں نہ کرے ذکر گلستاں کوئی
لے کے اڑ جائے نہ گلزار میں زنداں کوئی
داغ ہائے دل ویراں پہ تعجب نہ کرو
بس بھی جاتا ہے کسی وقت بیاباں کوئی
شاید اس بات پہ لب میرے سیے جاتے ہیں
آہ کے ساتھ نکل جائے نہ ارماں کوئی
شدت درد نے فطرت ہی بدل دی دل کی
نالہ ہو جاتا ہے بنتا ہے جو ارماں کوئی
سختی راہ طلب دیکھ کے جی چھوٹ گیا
ابرؔ وہ چھوڑ چلا جادہ عرفاں کوئی

ابر احسنی گنوری

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *