Iztirab

Iztirab

مانا کہ رنگ رنگ ترا پیرہن بھی ہے

مانا کہ رنگ رنگ ترا پیرہن بھی ہے 
پر اس میں کچھ کرشمہ عکس بدن بھی ہے 
عقل معاش و حکمت دنیا کے باوجود 
ہم کو عزیز عشق کا دیوانہ پن بھی ہے 
مطرب بھی تو ندیم بھی تو ساقیا بھی تو 
تو جان انجمن ہی نہیں انجمن بھی ہے 
بازو چھوا جو تو نے تو اس دن کھلا یہ راز 
تو صرف رنگ و بو ہی نہیں ہے بدن بھی ہے 
یہ دور کس طرح سے کٹے گا پہاڑ سا 
یارو بتاؤ ہم میں کوئی کوہ کن بھی ہے 

جاں نثاراختر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *