عظیم ماں تو نے اپنے بیٹوں کو بیوگی کی سیاہ چادر میں روشنی کا سبق پڑھایا عظیم ماں تو نے دکھ اٹھائے کہ تیرے بیٹے جوان ہوں گے تو عمر بھر کی مسافتوں کا خراج لوں گی تمام حصے وراثتوں کے تمام لمحے محبتوں کے تمام آنسو مسرتوں کے جوان ہوں گے تو اپنے بیٹوں میں بانٹ دوں گی عظیم ماں تیرے سارے بیٹے جواں ہوئے ہیں تو اب یہ پلکوں پہ آنسوؤں کی سبیل کیسی افق کے اس پار خالی آنکھوں کے جال پھیلائے اب تو کس شے کی منتظر ہے