Iztirab

Iztirab

محبت اب نہیں ہوگی

ستارے جُو دمکتے ہیں 
کسی کی چشم حیراں میں 
ملاقاتیں جُو ہوتی ہیں 
جمال ابر و باراں میں 
یہ نا‌‌ آباد وقتوں مَیں 
دِل ناشاد میں ہوگی 
محبت اب نہیں ہوگی 
یہ کچھ دِن بعد میں ہوگی 
گزر جائیں گے ، جب یہ دن 
.یہ ان کی یاد میں ہوگی

منیر نیازی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *