محبت کرنے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے تڑپنا ان کی قسمت میں تو صبح و شام ہوتا ہے ہمیشہ کے لئے دنیا میں دو دل مل نہیں سکتے نظر ملنا جدائی کا ہی اک پیغام ہوتا ہے نہ دل میں چین ہے ہم کو نہ راتوں کو قرار آئے بتا دے کوئی دنیا میں کہاں آرام ہوتا ہے مری بربادیاں بھی دیکھ لیں تم نے جہاں والو جو کرتا ہے محبت وہ یوں ہی ناکام ہوتا ہے