Iztirab

Iztirab

مذ ہب

تعليم پير فلسفہء مغربی ہے يہ 
ناداں ہيں جن کو ہستی، غائب کی ہے تلاش 
پيکر اگر نظر سے نہ ہو ، آشنا تو کيا 
ہے شيخ بھی مثال برہمن صنم تراش 
محسوس پر بنا ہے ، علوم جديد کی
اس دور ميں ہے شيشہ عقائد کا پاش پاش 
مذہب ہے جس کا نام وہ ہے ، اک جنون خام 
ہے جس سے آدمی کہ تخيل کو انتعاش 
کہتا مگر ہے فلسفہء زندگی کچھ اور 
مجھ پر کيا يہ مرشد کامل نے راز فاش 
با ہر کمال اند کہ آشفتگی خوش است 
.ہر چند عقل کل شدہ ای بے جنوں مباش

علامہ محمد اقبال 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *