Iztirab

Iztirab

مری دنیا و ما فیھا حمید الدین ناگوری

مری دنیا و ما فیھا حمید الدین ناگوری 
مسلم تارک الدنیا حمید الدین ناگوری 
ہوئے فارغ عن العقبی حمید الدین ناگوری 
یقیناً واصل مولیٰ حمید الدین ناگوری 
فروغ بزم امکاں ہیں حمید الدین ناگوری 
بہار عالم جاں ہیں حمید الدین ناگوری 
دکھائی راہ باقی کی طرف ہر ایک فانی کو 
سراپا نور یزداں ہیں حمید الدین ناگوری 
نہ دنیا ہے نہ عقبیٰ ہے فقط مولیٰ ہی مولیٰ ہے 
خلوص عشق و عرفاں ہیں حمید الدین ناگوری 
وہ سلطاں پاک دینوں کے وہ سلطاں تار کینوں کے 
ہر اک سلطاں کے سلطاں ہیں حمید الدین ناگوری 
وہی فانی میں فانی ہیں وہی باقی میں باقی ہیں 
سراپا علم و عرفاں ہیں حمید الدین ناگوری 
وہ ہیں توحید میں تفرید میں تجرید میں یکتا 
معین الدین دوراں ہیں حمید الدین ناگوری 
وہ شان حق نشان حق زبان حق بیان حق 
بجائے حق نمایاں ہیں حمید الدین ناگوری 
ہر اک پیر طریقت نے ذہینؔ ارشاد فرمایا 
یقیناً پیر پیراں ہیں حمید الدین ناگوری 

ذہین شاہ تاجی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *