Iztirab

Iztirab

موسی سمجھے تھے ارماں نکل جائے گا

موسی سمجھے تھے ارماں نکل جائے گا
یہ خبر ہی نہ تھی طور جل جائے گا
میری بالیں پہ رونے سے کیا فائدہ
کیا مری موت کا وقت ٹل جائے گا
کیا عیادت کو اس وقت آؤ گے تم
جب ہمارا جنازہ نکل جائے گا
کم سنی میں ہی کہتی تھی تیری نظر
تو جواں ہو کے آنکھیں بدل جائے گا
سب کو دنیا سے جانا ہے اک دن قمرؔ
رہ گیا آج کوئی تو کل جائے گا

قمر جلالوی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *