Iztirab

Iztirab

مولیٰ مولیٰ لاکھ پکاریں مولیٰ ہاتھ نہ آئے

مولیٰ مولیٰ لاکھ پکاریں مولیٰ ہاتھ نہ آئے 
لفظوں سے ہم کھیل رہے ہیں معنی ہاتھ نہ آئے 
جو پانی کے نام کو جانے پانی ہے نادانی ہے 
پانی پانی کرتے کرتے پیاسا ہی مر جائے 
شعلہ شعلہ رٹتے رٹتے لب پر آنچ نہ آئے 
لب پر اگر چنگاری رکھ لو تو لب فوراً جل جائے 
اسم پہ قانع ہونے والا اور مسمیٰ کھونے والا 
کام نہ کرنے والا مورکھ نام سے جی بہلائے 
مشق نام لیلیٰ کچھ قیس کے کام نہ آئے 
لیلیٰ لیلیٰ رٹتے رٹتے خود لیلیٰ بن جائے 

ذہین شاہ تاجی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *