Iztirab

Iztirab

مہادیو جی کا بیاہ

پہلے ناؤں گنیش کا  لیجئے سیس نوائے 
جا سے کارج سدھ ہوں  سدا مہورت لائے 
بول بچن آنند کہ پریم، پیت اور چاہ 
سُن لو یارو دھیان دھر مہادیو کا بیاہ 
جوگی جنگم سے سنا  وُہ بھی کیا بیان 
اُور کتھا میں جُو سنا  اس کا بھی پرمان 
سننے والے بھی رہیں ہنسی خّوشی دِن رین 
اُور پڑھیں جُو یاد کر ان کو بھی سکھ چین 
اُور جس نے اس بیاہ کی  مہما کہی بنائے 
اس کہ بھی ہر حال میں  شیو جی رہیں سہائے 
خُوشی رہے دِن رات وُہ کبھی نہ ہو دلگیر 
.مہما اِس کی بھی رہے جس کا نام نظیرؔ 

نظیر اکبر آبادی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *