Iztirab

Iztirab

میرا جی گو تُجھے پیارا نہیں ہے

میرا جی گو تُجھے پیارا نہیں ہے 
پر اتنا بھی تو ناکارا نہیں ہے 
ہیں اکثر خوب رو اوباش لیکن 
کوئی تُجھ سا تُو آوارا نہیں ہے 
جُو دل لے کر ہوئے منکر تم اس طرح 
میاں ہم نے بھی کچھ ہارا نہیں ہے 
ہزاروں آرزو دل میں گرہ ہے 
پہ کہنے کا ہمیں یارا نہیں ہے 
نہ مرنے دیتے ہیں قائمؔ کو لیکن 
.خداوندی سے کچھ چارہ نہیں ہے 

قائم چاند پوری 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *