یہ کس نے چہروں پہ تان دی ہے ناآشنائی کی پھر سے چادر کہ اس کی اجلی زمیں پہ میں نے برش سے آنکھوں کے ایک پیکر بنا دیا تھا وہ ایک پیکر کہ جس میں اپنے تمام خوابوں کا خوں بھرا تھا بہار بن کر کھلیں تھیں اس پر مری تمنا کی ساری کلیاں مگر وہاں اب بسیرا کرتی ہے ناآشنائی وہ ساری کلیاں شناسا ہوں جن سے عمر بھر کا کھلیں تو خوشبو وہ ناآشنائی کی میرے گھر میں بسا گئی ہیں مری نگاہوں کے سارے منظر کو دشت ویراں بنا گئی ہیں