Iztirab

Iztirab

نصيحت

ایک لرد فرنگی نے کہا اپنے پسر سے 
منظر وہ طلب کر کے تری آنکھ نہ ہو، سير 
بيچارے کے حق ميں ہے، يہی سب سے بڑا ظلم 
برے پہ اگر فاش کريں قاعدہ شير 
سينے ميں رہے راز ملوکانہ تو بہتر 
کرتے نہيں محکوم کو تيغوں سے کبھی زير 
تعليم کہ تيزاب ميں ڈال اس کی خودی کو 
ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے  اسے پھير 
تاثير ميں اکسير سے بڑھ کر ہے، يہ تيزاب 
.سونے کا ہمالہ ہو تو مٹی کا ہے، اک ڈھير 

علامہ محمد اقبال 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *