نظر سے پھول چنتی ہے نظر آہستہ آہستہ محبت رنگ لاتی ہے مگر آہستہ آہستہ دعائیں دے رہے ہیں پیڑ موسم جوگیا سا ہے تمہارا ساتھ ہے جب سے ہر اک منظر نیا سا ہے حسیں لگنے لگی ہر رہگزر آہستہ آہستہ بہت اچھے ہو تم پھر بھی ہمیں تم سے حیا کیوں ہے تمہیں بولو ہمارے درمیاں یہ فاصلہ کیوں ہے مزہ جب ہے کہ طے ہو یہ سفر آہستہ آہستہ ہمیشہ سے اکیلے پن میں کوئی مسکراتا ہے یہ رشتہ پیار کا ہے آسماں سے بن کے آتا ہے مگر ہوتی ہے دل کو یہ خبر آہستہ آہستہ