Iztirab

Iztirab

نیا سال

کروڑوں برس کی پرانی 
کہن سال دنیا 
یہ دنیا بھی کیا مسخری ہے 
نئے سال کی شال اوڑھے 
بہ صد طنز ہم سب سے یہ کہہ رہی ہے 
کہ میں تو             نئی       ہوں 
ہنسی آ رہی ہے 

مخدوم محی الدین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *