Iztirab

Iztirab

وطن کی لگن

ہند میرا چمن
اس میں ہوں میں مگن
ہے اسی کی لگن
راحت جان و تن
میرا پیارا وطن
میری عزت ہے یہ
میری دولت ہے یہ
میری عظمت ہے یہ
میری جنت ہے یہ
میرا پیارا وطن
ہند کی خاک سے
پھول کیا کیا اگے
لال پیلے ہرے
مستیوں میں بسے
میرا پیارا وطن
اس کے دریا بڑے
تازگی سے بھرے
باغ پھولے پھلے
لہلہاتے ہوئے
میرا پیارا وطن
اس کے چشمے جواں
اس میں نہریں رواں
جنگل اور وادیاں
اس سے اچھی کہاں
میرا پیارا وطن
یہ وطن ہے مرا
میں ہوں اس پر فدا
اس پہ رکھے خدا
اپنی رحمت سدا
میرا پیارا وطن
دیس کی آس ہوں
دیس کے پاس ہوں
اس کی بو باس ہوں
دیس کا داس ہوں
میرا پیارا وطن

سیماب اکبر آبادی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *