ٹوٹ گئی وہ مالا سجنی ٹوٹ گئی وہ مالا پھول سارے آنسو جس کے دانے تھے وہ مالا جس کے دانے دانے میں پیمانے تھے وہ مالا جس کے پیمانے میں سو میخانے تھے وہ مالا ٹوٹ گئی وہ مالا سجنی ٹوٹ گئی وہ مالا بکھر گئے موتی جس سے نادم تھے سیارے حسن و محبت جیون مرتیو ڈولیں مارے مارے ٹوٹتے ہی ایک پریم کی ڈوری رشتے ٹوٹے سارے ٹوٹ گئی وہ مالا سجنی ٹوٹ گئی وہ مالا