Iztirab

Iztirab

پروا نہیں اس کو اُور موئے ہم

پروا نہیں اس کو اُور موئے ہم 
کیوں ایسے پہ مبتلا ہوئے ہم 
گو پیسے ہی ڈالے جوں حنا وُہ 
پر چھوڑیں نہ پاؤں بن چھوئے ہم 
مژگان دراز اس کی کر یاد 
سینے پہ گڑوتے ہیں سوئے ہم 
رونے سے مکان خانہ بولے 
بس لاکھ جگہ سے اب چوئے ہم 
اِک بازیٔ عشق سے ہیں عاری 
کھیلے ہیں وگرنہ سب جوئے ہم 
خوباں کو بن اس کہ دیکھیں کیا خاک 
ماٹی کہ سمجھتے ہیں تھوئے ہم 
دم آنکھوں میں آ رہا ہے لو جان 
جلد آؤ وگرنہ اب موئے ہم 
اٹھ جانے سے اس کہ جرأتؔ اے واے 
.معلوم نہیں کے کیا ہوئے ہم 

جرأت قلندر بخش

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *