Iztirab

Iztirab

پڑوسی کے دروازے پردستک

ضمیر جعفری جن دنوں سٹیلائٹ ٹاؤن میں رہتے تھے۔ ایک جیسے مکانوں کے نقشے کی وجہ سے ایک شام بھول کر کسی اور کے دروازے پر دستک دے بیٹھے۔ دروازہ کھلنے پر دوسری عورت کو دیکھ کر جعفری صاحب کو اپنی غلطی کا احسا س ہوگیا۔فوراً واپس پلٹے۔ اس فعل کا ذکر جب جعفری صاحب نے ایک دوست سے کیا تو اس نے سوال کیا
جعفری صاحب، آپ کو غلط گھر کا دروازہ کھٹکھٹانے پر شرمندگی نہیں ہوئی؟
مجھے اس فعل پر تو کوئی شرمندگی نہیں ہوئی، لیکن یہ دیکھ کر ضرور تکلیف ہوئی کہ دروازہ کھولنے والی عورت میری بیوی سے بھی بدصورت تھی۔‘‘ جعفری صاحب نے جواب دیا۔ 

سید ضمیر جعفری

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *