سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ گیس ہوتی کیوں ہے عام طور پر اس کی علامات یہ ہوتی ہیں کہ مریض ہمیشہ کہتا ہے میرے پیٹ میں ہمیشہ بھاری پن محسوس ہوتا ہے اور پیٹ پھولا رہتا ہے، اور میں تھوڑا سا ہی کھانا کھا لوں تو ایسا لگتا ہے کہ پیٹ بہت جلدی بھر گیا ہے ۔
اس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں
اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے ہم کھانا کیسا کھا رہے ہیں اور کھانا کہاں سے کھا رہے ہیں عام طور پر گیس کا مسئلہ ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے جو کھانا کھانے کے بعد لیٹ جاتے ہیں یا بیٹھ بیٹھے رہتے ہیں یا ان کی فزیکل ایکٹیوٹی بہت کم ہے۔
گیس کو کنٹرول کرنے کے لیے سب سے خاص چیز یہ ہے کہ ہم اپنے لائف سٹائل کو بہتر کریں اور اس میں یہی ہے کہ کھانا کھانے کے فورا بعد لیٹے نہیں یا زیادہ ٹائم تک بیٹھے نہیں رہے تھوڑی سی چہل قدمی کر لینی چاہیے۔
دوسرا یہ کہ گیس والی مشروبات جیسے کہ کولڈ ڈرنک سے پرہیز کرنی چاہیے یہ مشروبات نا صرف گیس بلکہ تیزابیت کو بھی مزید بڑھا دیتی ہیں اور بہت ساری سبزیاں اور کچے پھل جیسے لوگ چھلکے کے سمیت استعمال کرتے ہیں، اور یہ بھی پیٹ کے اندر گیس پیدا کرتی ہیں، اور بہت ساری ایسی سبزیاں ہیں جیسے گوبھی بینگن یہ بھی پیٹ میں گیس پیدا کرتی ہیں۔
اس سے بچنے کے لیے سب سے پہلے تو اپنی طرز زندگی کو بدلنا ہے اس کے لیے پیدل چلنا اور ورزش بہت ضروری ہے
اور پھر اپنے کھانے کی روٹین کو بہتر کرنا ہے، جیسے کہ ایک دم پیٹ بھر کے کھانا نہیں کھانا تھوڑا تھوڑا کھانا کھانا ہے وقفے وقفے سے کھانا ہے، اور اس کے علاوہ اگر اپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو اس سے بھی پرہیز کرنی ہوگی کیونکہ یہ بھی پیٹ کے اندر گیس پیدا کرتی ہے۔
اور آخر میں ادویات کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر ہم اپنا لائف سٹائل بہتر کر لیں اور اپنا کھانا بہتر کر لیں تو ہمیں دوائیوں کی ضرورت نہیں پڑھے گی۔
اگر آپ کبھی گھر پر ہیں تو اپ کو گیس کا مسئلہ ہو رہا ہے تو اس مسئلے کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے تو اس کے لیے یہ ہے کہ آپ کھانے کے وقفے کو تھوڑا بڑھا دیں اور کوشش کریں کہ آپ پیدل چلیں اس کے بعد اپ کی گیس پر بہت فرق پڑے گا
اور اگر زیادہ مسئلہ ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتے ہیں