Iztirab

Iztirab

چار مہینے کی دیوار

کسی مشاعرہ میں کوثر قریشی اپنی غزل کا یہ شعر پڑھ رہے تھے
شرکت انجمن ناز ضروری ہے، مگر 
ہم پس سایۂ دیوار بہت اچھے ہیں 
کنور مہندر سنگھ بیدی نے یہ شعر سنا تو کہا، ’’بہت اچھی بات ہے، کوثر صاحب! لیکن خیال رکھئے گا کہ وہ دیوار کہیں نئی دہلی کے ٹھیکیداروں کی بنائی ہوئی نہ ہو، کیونکہ ایسی دیواریں بالعموم چار مہینے کے بعد گرجاتی ہیں۔

کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *