Iztirab

Iztirab

چاند پہ جا پہنچا انسان

جو بھی مشکل راہ میں آئی پل میں تھی آسان 
اپنی ہمت سے انساں نے مارا وہ میدان 
مٹی بولی میرے دل کا نکلا آج ارمان 
چاند پہ جا پہنچا انسان 
راکٹ ایک اڑا دھرتی سے اور ہوا میں پہنچا 
اس کو ہوا سے کیا لینا تھا دور فضا میں پہنچا 
اس سے بھی کچھ آگے نکلا اور خلا میں پہنچا 
ہمت میں تجھ پر قربان 
چاند پہ جا پہنچا انسان 
جو بھی مشکل راہ میں آئی پل میں تھی آسان 
اب مریخ بھی دور نہیں ہے چاند پہ جانے والے 
تیری ہمت پر نازاں ہیں آج زمانے والے 
دور زمیں سے سیاروں کا کھوج لگانے والے 
علم و ہنر کی ایک نئی تاریخ بنانے والے 
تیرا کام ہے عالی شان 
ہمت میں تجھ پر قربان 
چاند پہ جا پہنچا انسان 
جو بھی مشکل راہ میں آئی پل میں تھی آسان 

جگن ناتھ آزاد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *