Iztirab

Iztirab

چاہتا ہوں تُجھے نبیؐ کی قسم

چاہتا ہوں تُجھے نبیؐ کی قسم 
حضرت مرتضیٰ علی کی قسم 
مُجھے غمگیں نہ چھوڑ روتا آج 
تُجھے اپنی ہنسی خُوشی کی قسم 
صاف کہہ بیٹھیے نہ جی میں جُو ہو 
آپ کو اپنی سادگی کی قسم 
میں دلائی قسم تُو کہنے لگے 
ہم نہیں مانتے کسی کی قسم 
صدقہ ہوتا ہوں جس گھڑی مُجھ کو 
یاد آتی ہے اس پری کی قسم 
ہائے کہنا وہ اِس کا چپکے سے 
.تُجھے انشاؔ ہماری جی کی قسم

انشاءاللہ خان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *