Iztirab

Iztirab

کرکٹ نامہ

تیز باؤلر 
ہم کو تو کچھ نظر نہیں آتا 
لوگ کہتے ہیں بال آتا ہے 
الاماں اس کی تیز رفتاری 
بال ہے یا خیال آتا ہے 
بال آتا ہے یا نہیں آتا 
کچھ مگر لال لال آتا ہے 
ہماری ٹیم 
ہم نے اپنی ٹیم میں دیکھے 
الہڑ بلھڑ اہلے گہلے 
کوئی پیڈ لگا کر گھومے 
کوئی بیٹ اٹھا کر ٹہلے 
گیند اچھالو دھیرے دھیرے 
کھیل رہے ہیں پہلے پہلے 

سید ضمیر جعفری

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *