Iztirab

Iztirab

کوئی حد نہیں ہے کمال کی

کوئی حد نہیں ہے ، کمال کی 
کوئی حد نہیں ہے ، جمال کی 
وہی قرب و دور کی منزلیں 
وہی شام خواب و خیال کی 
نہ مُجھے ہی اِس کا پتہ کوئی 
نہ اسے خبر میرے حال کی 
یہ جواب مری صدا کا ہے 
کے صدا ہے اس کہ سوال کی 
یہ نماز عصر کا وقت ہے 
یہ گھڑی ہے ، دن کہ زوال کی 
وہ قیامتیں جو گزر گئیں 
تھیں امانتیں کئی سال کی 
ہے منیرؔ تیری نگاہ میں 
.کوئی بات گہرے ملال کی 

منیر نیازی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *