Iztirab

Iztirab

کہا جُو میں نے کے یوسف کو یہ حجاب نہ تھا

کہا جُو میں نے کے یوسف کو یہ حجاب نہ تھا 
تُو ہنس کہ بولے وُہ منہ قابل نقاب نہ تھا 
شب وصال بھی وُہ شوخ بے حجاب نہ تھا 
نقاب الٹ کہ بھی دیکھا تُو بے نقاب نہ تھا 
لپٹ کہ چوم لیا منہ مٹا دیا ان کا 
نہیں کا ان کہ سوا اس کہ کچھ جواب نہ تھا 
میرے جنازے پہ اب آتے شرم آتی ہے 
حلال کرنے کو بیٹھے تھے جب حجاب نہ تھا 
نصیب جاگ اٹھے سو گئے جُو پاؤں میرے 
تمہارے کوچے سے بہتر مقام خواب نہ تھا 
غضب کیا کے اسے تُو نے محتسب توڑا 
ارے یہ دِل تھا میرا شیشۂ شراب نہ تھا 
زمانہ وصل میں لیتا ہے کروٹیں کیا کیا 
فراق یار کہ دِن ایک انقلاب نہ تھا 
تمہیں نے قتل کیا ہے مُجھے جُو تنتے ہو 
اکیلے تھے ملک الموت ہم رکاب نہ تھا 
دعائے توبہ بھی ہم نے پڑھی تو مے پی کر 
مزہ ہی ہم کو کسی شے کا بے شراب نہ تھا 
میں روئے یار کا مشتاق ہو کہ آیہ تھا 
تیرے جمال کا شیدا تُو اے نقاب نہ تھا 
بیان کی جو شب غم کی بیکسی تو کہا 
جگر میں درد نہ تھا دِل میں اضطراب نہ تھا 
وُہ بیٹھے بیٹھے جّو دے بیٹھے قتل عام کا حکم 
ہنسی تھی اِن کی کسی پر کوئی عتاب نہ تھا 
جُو لاش بھیجی تھی قاصد کی بھیجتے خط بھی 
رسید وہ تُو میرے خط کی تھی جواب نہ تھا 
سرور قتِل سے تھی ہاتھ پاؤں کو جنبش 
وُہ مُجھ پہ وجد کا عالم تھا اضطراب نہ تھا 
ثبات بحر جہاں میں نہیں کسی کو امیرؔ 
.ادھر نمود ہوا اُور ادھر حباب نہ تھا 

امیر مینائی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *