روشنی بہہ گئی چاندنی ڈھل گئی زندگی لٹ گئی شانتی مٹ گئی روشنی بہہ گئی روشنی ہے امر روشنی ہے امر روشنی ہے امر ہر طرف اس کی مسکان بکھری ہوئی ہر طرف اس کا سنگیت پھیلا ہوا ہر طرف اس کے الفاظ گونجے ہوئے ہر طرف اس کے سپنے ہیں بکھرے ہوئے ہر طرف اس کی یادوں کی پرچھائیاں ہر طرف اس کی سانسوں کی شہنائیاں ہے اندھیرے کے بعد اور بھی چاندنی اور بھی زندگی اور بھی روشنی روشنی ہے امر روشنی ہے امر روشنی بہہ گئی روشنی ہے امر