Iztirab

Iztirab

گھر

چھپے ہیں اشک دروازوں کے پیچھے
چھتوں نے سسکیاں ڈھانپی ہوئی ہیں
دکھوں کے گرد دیواریں چنی ہیں
بظاہر مختلف شکلیں ہیں سب کی
مگر اندر کے منظر ایک سے ہیں
.بنی آدم کے سب گھر ایک سے ہیں

انور مسعود

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *